ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Anantnag منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - جنوبی کشمیر منشیات فروشی

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Anantnag Police Arrested Drug Peddler

منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 3:31 PM IST

اننت ناگ: معاشرے سے منشیات کی بدعت کے خاتمے کے لئے جموں و کشمیر پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے بدھ کو ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیا برآمد کر لی ہے۔ اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ بجبہاڑہ پولیس کو منشیات فروشی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس پارٹی نے فروٹ منڈی جبلی پورہ کے قریب ایک ناکہ قائم کیا۔

اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک انداز میں گھوم رہے ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اُس شخص کی تویل سے براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت فصیل اشرف زرگر ولد محمد اشرف زرگر کے کے طور پر کی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچا کر ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سماج سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس و انتظامیہ کو عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.