ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزم گرفتار

اننت ناگ پولیس کی ایک ٹیم نے بجبہاڑہ میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی ہے۔

اننت ناگ میں منشیات ضبط، منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 12:19 PM IST

منشیات مخالف کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے بجبہاڑہ کے کنڈی پورہ علاقہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ ٹیم کی قیادت ایس ایچ او بجبہاڑہ، ڈی او سنگم اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کر رہے تھے۔

تلاشی کے دوران گھر کے آنگن میں زیر زمیں بنائی گئی سرنگ سے 1 کلو سے زائد پختہ چرس جبکہ 52 کلو چرس پاؤڈر بر آمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عسکریت پسند اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اس سلسلہ میں پولیس نے مدثر احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.