اطلاع کے مطابق اننت ناگ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران مہندی کدل کے نزدیک ایک مشکوک شخص کی تلاشی لی، تلاشی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ برآمد ہوا۔
ایس ایچ او اننت ناگ راشد خان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اننت ناگ پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن صدر اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: مرگن گڑویل کے لوگ آنگن واڑی سینٹر سے محروم
اننت ناگ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس وبا سے پاک و صاف بنایا جائے۔