ETV Bharat / state

جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ - مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تنگی کے سبب انہیں آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک میں خلل پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں، اسکولی طلبہ اور خاص طور سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 6:15 PM IST

ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی چوک سے گزر رہی سیاحتی شاہراہ ڈونی پاوہ علاقہ تک کافی تنگ ہے جس کی وجہ سے اس مقام پر روزانہ شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ حالانکہ یہ ایک اہم شاہراہ ہے جو اچھہ بل، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ جیسے اہم سیاحتی مقامات کی جانب جاتی ہے۔ اس کے باوجود اس پر کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔

جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ

مذکورہ سڑک پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے۔ تاہم سڑک کشادہ نہ ہونے کے سبب جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک ٹریفک کی نقل و حمل میں کافی رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تنگی کے سبب انہیں آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک میں خلل پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں، اسکولی طلبہ اور خاص طور سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.