ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں میونسپل کونسلرز کی تقریب حلف برداری - مشکلات کا ازالہ

ضلع اننت ناگ میں  بجبہاڑہ میونسپل کمیٹی کے کئی نو منتخب کونسلرز کو ہفتہ کے روز حلف دلایا گیا، تقریب حلف برداری میں انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔

بجبہاڑہ میں  میونسپل کونسلرز کی تقریب حلف برداری منعقد

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 6:40 PM IST

میونسپل اور ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے چنے گئے نمائندوں کی حلف برداری کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے چلتے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں میونسپل کمیٹی کے نئے منتخب ہوئے کونسلروں نے ہفتہ کو حلف لیا۔

اس موقع پر منتخب ہوئے کونسلرز کو ایس ڈی ایم بجبہاڑہ جہانگر احمد نے حلف دلایا۔

بجبہاڑہ میں میونسپل کونسلرز کی تقریب حلف برداری منعقد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے نو منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ممبران انتظامیہ اور عوام کے بیچ ایک پُل کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی نو منتخب ممبران اپنے اپنے علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کے لیے کام کریں گے تاکہ ’’لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔‘‘

تقریب حلف برداری کے اس موقع پر مونسپل کمیٹی کی چیر مین، ایگزیکیٹوں افسر کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے کئی عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.