ETV Bharat / state

حسنین مسعوی نے جنوبی کشمیر کے کئی طبی مراکز کا دورہ کیا - بنیادی ڈھانچے کو مستحکم

ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا۔

حسنین مسعوی نے جنوبی کشمیر کے کئی طبی مراکز کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:05 PM IST

جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ضلع اننت ناگ کے سالیہ، سلر اور سریگوفوارہ کے طبی مراکز کا دورہ کرکے وہاں انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

حسنین مسعوی نے جنوبی کشمیر کے کئی طبی مراکز کا دورہ کیا

دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لینے کے علاوہ طبی و نیم طبی عملہ - فرنٹ لائن وارئرس - کو درپیش مشکلات بھی سنیں۔

انہوں نے اسپتالوں میں عملہ کی کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مرکزی سرکار سے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کی بھی مانگ کی۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ممبر پارلیمنٹ نے طبی مرکز سلر کو سب ضلع اسپتال کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا: ’’سلر پی ایچ سی پر قریب ایک لاکھ کی آبادی منحصر ہے، لہٰذا سلر کے طبی مرکز کو سب ضلع اسپتال کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ سب ضلع اسپتال میں درکار تمام سہولیات بھی فراہم ہونی چاہئیں۔‘‘

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیرمین محمد یوسف گورسی، ڈی ڈی سی دچھنی پورہ نثار احمد، ڈی ڈی سی کھوری پورہ مسرہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے کئی کارکنان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.