ETV Bharat / state

Fish Farm Dried In Anantnag: مچھلی فارم کا پانی منقطع کرنے سے دس کونٹل مچھلیاں ضائع - WATER SUPPLY CUT OFF

ضلع انت ناگ کے آمڈ واگڈ علاقہ کے رہنے والے عبدالمجید میر ولد محمد رمضان میر کی تقربیاً 10 کوئنٹل کے قریب مچھلیاں اس وقت ضائع ہوگئیں، جب کچھ نامعلوم افراد نے ان کے فش فارم کا پانی کاٹ دیا تھا جس کی وجہ سے تمام مچھلیاں مر گئیں۔Fish Farm Dried In Anantnag

anantnag man loses one year fish stock on Eid in Kashmir after unknown persons cut off water to the farm
مچھلی فارم کا پانی منقطع کرنے سے دس کونٹل مچھلیاں ضائع
author img

By

Published : May 3, 2022, 5:22 PM IST

اننت ناگ: ایک ایسے وقت میں جب لوگ عید الفطر منانے میں مصروف تھے، اننت ناگ ضلع کے آمڈ واگڈ علاقہ میں ایک غریب خاندان پر اس وقت مصیبت ٹوٹ پڑی جب ان کے مچھلی فارم میں موجود تمام مچھلیاں مر گئیں۔Fish Farm Dried In Anantnag

ضلع انت ناگ کے آمڈ واگڈ علاقہ کے رہنے والے عبدالمجید میر ولد محمد رمضان میر کی قریب 10 کوئنٹل کے قریب مچھلیاں اس وقت ضائع ہوگئیں، جب کچھ نامعلوم افراد نے ان کے فش فارم کا پانی کاٹ دیا تھا جس کی وجہ سے تمام مچھلیاں مر گئیں۔

عبدالمجید میر جو پانچ بیٹیوں کے باپ ہیں کے مطابق فجر کی نماز تک سب کچھ ٹھیک تھا اور جب وہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد میں تھا تو باہر رونے کی آواز آرہی تھی۔مسجد سے باہر آنے کے بعد وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنی ماں، اہلیہ اور بیٹیوں کو روتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے ہمارے فش فارم میں پانی کاٹ دیا ہے اور ہمارے فارم کی تمام مچھلیاں مر چکی ہیں۔

میر کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ماتم جیسا ماحول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ان مچھلیوں کو پال رہے تھے، اس وقت فارم میں کم از کم 10 کوئنٹل مچھلیاں موجود تھیں اور سبھی مر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس معاش کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے اور پورا خاندان اسی پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ملوث افراد کا پردہ فاش کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کے تحت سخت کارروائی کی جائے..اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.