لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جنوبی کشمیر کے مٹن، بجبہاڑہ میں قائم سوریہ مندر اور گردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔
دورے کے دروران انہوں نے کشمیری پنڈتوں سمیت سکھ برادری سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے انہیں درپیش رہائش سمیت دیگر مشکلات سے گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کو آگاہ کیا۔ جس پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے انکے جائز مطالبات کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
کشمیری پنڈتوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کو بتایا کہ ’’پی ایم پیکج کے تحت ہمارے ساتھ کئی وعدے کئے گئے تھے، تاہم وہ وعدے سراب ثابت ہوئے۔‘‘
مزید پڑھیں: پہلگام: ناقص میگڈمائزیشن سے لوگ ناراض
ایڈوائزر نے کشمیری پنڈتوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
دورے کے دوران بصیر احمد خان کے ہمراہ ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر پیوش سنگھلا، ایس ایس پی اننت ناگ سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔