ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - لاک ڈاؤن کا فائدہ

جنوبی کشمیر کے ضلع ا ننت ناگ کے دانتر آستان محلہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت پر مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

اننت ناگ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
اننت ناگ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : May 28, 2020, 1:33 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دانتر آستان محلہ کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کئی روز سے پینے کا پانی میسر نہیں ہے جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامان ہے۔

اننت ناگ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے دفتر کے چکر کاٹے تاہم وہاں پر محکمہ جل شکتی کا کوئی بھی ملازم موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’’ملازمین لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیوٹی کے بجائے اپنے گھروں میں آرام فرما رہے ہیں۔‘‘

مقامی لوگوں کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران محکمہ جل شکتی کی جانب سے ان کے علاقے کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، اور لوگوں کو لاک ڈائون کے دوران بھی پیدل سفر کرکے پینے کا پانی لانے کے لئے بھٹکنا پڑتا ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ عید اور رمضان کے متبرک ایام میں بھی انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب کئی مشکلات کا سامنا رہا۔

اس ضمن میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی جانب توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.