ETV Bharat / state

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان - جموں و کشمیر

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تقریباً 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع گڑویل نامی علاقہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 6:14 PM IST

اگرچہ محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقے میں کئی برس قبل ایک منصوبے کے تحت پانی کی پائپ لائن نصب کی تھی، تاہم پانی کی سپلائی کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان
800 کمبوں پر مشتمل گڑویل لارنو کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ صرف برف باری کے ایام میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ موسم گرما میں بھی مقامی لوگ نالہ برنگی کا پانی پینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذکورہ علاقے میں ایک قدرتی چشمہ موجود ہے، تاہم اس چشمہ میں سال بھر پانی دستیاب نہیں رہتا اور سال کے مختلف موسم میں چشمہ سوکھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی خواتین کو کئی کلومیٹر دور نالہ برنگی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کا بگل بجتے ہی مقامی سیاست دان علاقے کا رخ کرتے ہیں، تاہم ووٹ حاصل کرنے کے بعد سیاسی رہنما لوگوں سے کئے ہوئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئے،

گڑویل لارنو کے لوگوں کی مشکلات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جاوید احمد کی نوٹس میں لانا چاہا، تاہم مذکورہ آفیسر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے اور جب نمائندہ نے جاوید احمد سے فون پر رابطہ کرنا چاہا تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.