لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے بدھ کو ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے عوامی دربار کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کی۔
عوامی دربار میں مختلف سماجی اور تجارتی انجمنوں کے سربراہان کے علاوہ منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کر کے عوامی کو درپیش مختلف مشکلات و پریشانیاں ایل جی کے گوش گزار کیں، جن میں زیادہ تر بجلی، پانی، سڑک اور طبی مراکز سے متعلق شکایات تھیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام: آلودہ پانی سپلائی کرنے کے خلاف عوام کا احتجاج
انہوں نے آفیسران کو عوام کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔
مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ بھی ایک میٹنگ طلب کرکے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا