ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ڈمپنگ سائٹ عوام کے لیے تکلیف کا سبب - چشمے کے تحفظ

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں کری کدل کے مقام پر ڈمپنگ سائٹ کے سبب مقامی باشندوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

بجبہاڑہ: ڈمپنگ سائٹ عوام کے لیے باعث عذاب

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 6:25 PM IST

ضلع اننت ناگ کے تکی بل، بجبہاڑہ کے کری کدل میں بہتے نالے سے متصل ڈمپنگ سائٹ کے سبب نالے کا صاف و شفاف پانی آلودہ ہوگیا ہے۔

ڈمپنگ سائٹ پر آوارہ کتوں نے ڈیرہ جمالیا ہے، وہیں چیل اور کوے کوڑے کرکٹ کو آس پاس کے علاقوں خصوصاً نزدیکی چشمے میں بھی ڈال دیتے ہیں جس کا پانی کئی علاقوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

بجبہاڑہ: ڈمپنگ سائٹ عوام کے لیے تکلیف کا سبب

مقامی باشندوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ کی باضابطہ دیوار بندی نہیں کی جارہی اور ڈمپنگ سائٹ پر پہلے ہی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں۔ اس کے باوجود آس پاس کے قصبہ جات سے بھی کوڑا کرکٹ یہیں انڈیل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کے ایام میں کوڑے کرکٹ سے اٹھنے والی بدبو اور عفونت نے مقامی آبادی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ڈمپنگ سائٹ سے اٹھنے والی عفونت، کیڑے مکوڑوں اور گندے پانی کے سبب یہاں کے باشندے اکثر و بیشتر بیمار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: 'خدا را ہمیں بھی پانی فراہم کرو'

Water Crisis: اننت ناگ کے چیرپورہ گاؤں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ ڈمپنگ سائٹ سے نکلنے والے زہریلے مادے کے سبب زمین بنجر ہوتی جارہی ہے، وہیں مقامی باغات میں مختلف اقسام کے میوہ جات کی فصلیں سکیب جیسی بیماریوں کی نذر ہوجاتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے کئی بار رابطہ کیا تاہم اس جانب کبھی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس سلسلے میں بجبہاڑہ میونسپلٹی کے ایگزیکیٹیو انجینئر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ چند روز کے اندر ہی وہ از خود ڈمپنگ سائٹ کا معائنہ کرکے چشمے کے تحفظ اور ڈمپنگ سائٹ پر لینڈ فلنگ اور فینسنگ کو یقینی بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.