جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن، درابی ہال علاقے کے باشندوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ استحصال جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام عائد کیا۔ Protest Against Forest Dept in Anantnagکپرن، اننت ناگ کے باشندوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جنگلاتی اراضی خصوصاً کاہچرائی پر کیے گئے قبضے کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔
ضلع اننت ناگ میں گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے محکمہ جنگلات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کپرن، درابی ہال علاقے میں چند اثر و رسوخ والے افراد نے جنگلاتی اراضی خصوصاً کاہچرائی پر قبضہ جمایا ہے۔‘‘ Kapran Residents Demand Action against Encroachment of Pasture Landانہوں نے کہا کہ کاہچرائی کی تنگی کے باعث لوگوں کو مال مویشوں کے لیے چارہ جمع کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کاچہرائی پر سے قبضہ ہٹائے جانے کی مہم کے دوران غریب عوام نے از خود کاہچرائی پر سے قبضہ ہٹایا تاہم انکے مطابق بعض افراد نے دوبارہ کاہچرائی کو غیر قانونی طور قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود غیر قانونی قبضے کے خلاف کاررائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جس کے سبب چراہوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع اننت ناگ کے رینج آفیسر، ویری ناگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا اور انہیں اس ضمن میں پوری جانکاری نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کارروائی کی بھی یقین دہانی کی۔ Pasture Land Encroachment Anantnagادھر احتجاجیوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے معاملے میں باریک بینی سے جائزہ لینے کی درخواست کی۔