ETV Bharat / state

اننت ناگ: مہاجر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے مقیم غیر مقامی مہاجر مزدوروں کی شکایت ہے کہ انہیں ان مشکل ایام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

اننت ناگ: مہاجر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں
اننت ناگ: مہاجر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں
author img

By

Published : May 23, 2020, 8:53 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گانجی واڑہ علاقے میں جھونپڑیوں میں مقیم غیر مقامی مہاجر مزدوروں کی شکایت ہے کہ انہیں وبائی صورتحال کے دوران انتظامیہ کی جانب سے معقول راشن فراہم نہیں کیا جا رہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقیم غیر مقامی مہاجر مزدوروںکا کہنا ہے کہ چند ہفتہ قبل انہیں ضلع اننت ناگ کی انتظامیہ کی جانب سے راشن فراہم کیا گیا تھا، وہ راشن چند روز کے بعد ہی ختم ہو گیا جس کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اننت ناگ: مہاجر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے وہ ابھی گزارہ کر رہے ہیں، تاہم حکومت نے انہیں قدرت کے سہارے چھوڑ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مقامی لوگ انہیں راشن و دیگر اشیاء ضروریہ فراہم کرتے ہیں جس کے لئے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

مہاجر مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کوئی بھی کام نہیں مل رہا ہے جس کے سبب نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مقدس ماہ رمضان کے دوران آلو کھا کر روزہ رکھتے ہیں، وہیں مالی معاونت نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کے لئے دودھ اور بیمار کے لئے ادویات بھی نہیں خرید پا رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.