ضلع اننت ناگ کے ینیر، پہلگام میں قائم ہیلتھ ویلنس سینٹر میں طبی عملہ کی کمی کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود محکمہ صحت سمیت انتظامیہ نے عوام کی دیرینہ مانگ کو نظر انداز کیا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ویلنس سینٹر میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو معمولی طبی معائنہ کے لیے ضلع اسپتال اننت ناگ کا رخ کرنا پڑتا ہے جو کثیر آبادی والے علاقے کے لیے بے حد پریشان کن ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکمہ خصوصا جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے ہیلتھ ویلنس سنٹر میں کم از کم ایک ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔