ETV Bharat / state

اننت ناگ: حضرت بابا حیدر ریشیؒ کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر

اننت ناگ میں حضرت بابا حیدر ریشیؒ کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر ہوا، اس دوران کووڈ وبا کی وجہ سے زائرین کی کافی کم تعداد آستانے پر دیکھنے کو ملی۔

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 5:36 PM IST

حضرت بابا حیدرریشیؒ کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر

اس موقع پر موجودزائرین نے 'ختمات المعزمات' کی تقریبات میں حصہ لیا اور قیام امن و وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ جموں و کمشیر کے ضلع اننت ناگ کے ریشی بازار میں واقع حضرت بابا حیدر ریشیؒ علیہ کا سالانہ عرس بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس سالانہ عرس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، درگاہ پر شب خوانی کے دوران خاص دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس درگاہ کو 'رشمول صاحب' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔وہیں علماء کی جانب سے حضرت بابا حیدر ریشیؒ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کے تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے عقیدت مندوں کے لئے تمام ضروری سہولیات میسر رکھی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس عرس کے دوران جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں کے لوگ گوشت اور مچھلی کے پکوان کو ان دنوں ترک کرتے ہیں۔ جبکہ بلا امتیاز مذہب و ملت لوگ ریشی صاحب کے آستانہ پر حاضری بھی دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.