ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پنجوں نے الزام عائد کیا کہ ’’حلقہ ہاپت ناڑ بی میں سرپنچ 90 سال کی عمر رسیدہ خاتون ہیں جو علاقے کے لوگوں حتی کہ پنچوں کو بھی نہیں پہچان سکتیں۔ وہ اتنی عمر رسیدہ ہیں کہ تقریباً چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا ہے کہ’’سنہ 2018 میں انتخابات منعقد ہوئے پھر بھی آج تک علاقے میں تعمیراتی کام نہیں ہو رہے ہیں۔ پنچوں کا کہنا ہے کہ جب سرپنچ اپنے پیروں پر بھی نہیں چل سکتیں تو وہ علاقے کی کیا خدمت کر پائیں گی۔‘‘
وہیں، مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچ کا فرزند اور پوتا پنچوں کے کام میں دخل اندازی کر کے علاقے کا ماحول بگاڑ رہے ہیں۔
احتجاج کر رہے پنچوں نے ضلع انتظامیہ سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دوسرا سرپنچ منتخب کیا جائے یا سرپنچ کے اختیارات نائب سرپنچ کو دئے جائیں۔
پنچوں کے مطابق اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو سبھی پنچ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔