ETV Bharat / state

کوکرناگ: واٹر اسکیم ناکارہ، لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کےلیے مجبور

’’محکمہ جل شکتی نے لوگوں کو پینے کا صاف سپلائی کرنے کی غرض سے کئی برس قبل ایک پائپ لائن نصب کی ہے تاہم پائپ لائن کو مکمل فعال نہ بنائے جانے کے باعث پائپ لائن نصب کرنے کا مقصد ہی فوت ہو گیا۔‘‘

کوکرناگ: واٹر اسکیم ناکارہ، لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کےلیے مجبور
کوکرناگ: واٹر اسکیم ناکارہ، لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کےلیے مجبور
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 8:20 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے سے تقریباً 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع گاورن علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگرچہ محکمہ جل شکتی نے علاقے میں کئی برس قبل ایک منصوبے کے تحت پائپ لائنز نصب کیں، تاہم، لوگوں کے مطابق، پروجیکٹ بے سود ثابت ہوا جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: واٹر اسکیم ناکارہ، لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کےلیے مجبور

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گاورن کے لوگوں نے کہا کہ موسم گرما میں لوگ سڑک کنارے بہنے والے نالے سے پانی پینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جو اکثر و بیشتر آلودہ ہونے سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

ہزاروں نفوس پر مشتمل گاورن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ برف باری کے ایام میں انہیں برف پگھلا کر پیاس بجھانی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جل شکتی نے علاقے میں پانی سپلائی کرنے کی غرض سے کئی برس قبل ایک پائپ لائن نصب کی ہے تاہم انکے مطابق پائپ لائن کو مکمل فعال نہ بنائے جانے کے باعث لوگوں کو پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن نہ ہو سکا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار محکمہ جل شکتی کی جانب سے پائپ لائنز کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے جو، لوگوں کے مطابق، بغیر فلٹر کیا ہوا اور ناقابل استعمال ہوتا ہے جس سے علاقے میں پائپ لانن نصب کیے جانے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔

مزید پٖڑھیں: کشمیر کے ہونہاروں کے حیرت انگیز ایجادات

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم ’’محکمہ سمیت انتظامیہ خواب غفلت میں محو ہے۔‘‘

گاورن کے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ گاورن علاقے کے لئے ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت ایک نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جسے جلد ہی عملہ جامہ پہنا کر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.