ETV Bharat / state

اننت ناگ: کمسن بچے کی موت پر اہل خانہ غمزدہ - گولی کا شکار بنا

بجبہاڑہ اننت ناگ میں کل دوپہر فائرنگ کے واقعہ میں کمسن نہان یاسین بٹ کی موت نے پوری انسانیت کو دہلا دیا اور جموں و کشمیر کے نامساعد حالات کے دوران اس طرح کا شائد ہی کوئی واقعہ پیش آیا ہو جہاں ایک کمسن کی جان چلی گئی۔

معصوم بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ غمغین
معصوم بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ غمغین
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:46 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے تنویر وانی نے آج مانچھوا یاری پورہ کولگام جا کر اہل خانہ سے بات کی جہاں ہر آنکھ نم تھی اور ہر سو صف ماتم۔ یہاں ہر ایک چہرہ اُداس نظر آیا، مرد و زن بچے بوڑھے کمسن نہان یاسین کی موت میں سوگوار تھے، نہان کے پوپھا نثار احمد نے بتایا کہ وہ اور نہان کے والد محمد یاسین بٹ دفتری کام سے بجبہاڑہ اننت ناگ گئے اور ایسے یہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور اس طرح ماروتی کار میں ہی نہان گولی کا شکار بنا اور اس کی موت واقع ہوئی۔

معصوم بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ غمغین

اکتوبر 2 کو نہان کا جنم ہوا اور یہ وہی دن ہے جس دن انسانیت کے علمبراد گاندھی جی کا بھی جنم ہوا اور محض 4 سال اور کچھ مہینے کے نہان کا کل انتقال ہوا اور وہ اس دنیا فانی سے پہلے ہی کوچ کر گیا، نہان ابھی اسکول نہیں گیا تھا جبکجہ اس کے اسکول جانے کی تیاریاں شروع ہو گئی تھی۔ اس کے استاد کا کہنا ہے کہ کمسن نہان یاسین نہایت ہی ذہین اور قابل بچہ تھا اور اسے پڑھنے کی خواہش تھی۔ نہان کے استاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ صدمہ شایئد ہی کوئی والدین برداشت کر سکیں مگر ضرورت اس بات کی یہ کہ ایسے خون خرابہ سے کیا حاصل جہاں بچوں کی جان چلی جائے اور پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جایئں۔

اہل خانہ اور پوری آبادی میں صف ماتم بچھ گئی ہے جبکہ محمد یاسین جو کہ سرکاری ٹیچر ہے اور بحثیت فزیکل ایجوکیشن میں کام کر رہا ہے پر سکتہ طاری ہے، محمد یاسین کی دو بیٹوں کے بعد نہان کا جنم ہو اتھا اور اس وقت محمد یاسین اس صدمہ کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ سے صاف ظاہر ہوا کہ گولی کسی کی بھی ہو اور کہیں سے بھی چلے، قتل انسانیت کا ہوتا ہے۔ انسان کا ہوتا ہے، لوگ اس جبگ و جدل سے نجات پانے کی دُعا کر رہے ہیں اور مستقبل میں ایسے نھنے پھول کچلے نہ جایئں مسلے نہ جایئں اس کے لئے دعا گوں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.