ETV Bharat / state

اننت ناگ: رقص اور نگاڑے بجا کر انتخابی تشہیر - خون خرابے کا ذمہ

ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے قصبہ اننت ناگ میں جگہ جگہ ریلوں کا انقاد کیا جا رہا ہے۔

اننت ناگ: رقص اور نگاڑے بجا کر انتخابی تشہیر

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 7:38 PM IST

انتخابات کا بگل بجتے ہی قصبہ اننت ناگ میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے سیاسی سر گرمیاں شروع ہو گئیں۔

اننت ناگ: رقص اور نگاڑے بجا کر انتخابی تشہیر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے قصبہ اننت ناگ میں جگہ جگہ ریلوں کا انقاد کیا جا رہا ہے۔

پارٹی سے منسلک خواتین نے روڈ شو کے دوران کشمیری زبان میں نغمے گائے اور رقص کرکے ریلی کو مزید دلچسپ بنایا۔

خواتین نے رقص و موسیقی کرتے ہوئے بھاجپا امیدوار کے لئے لوگوں سے ووٹ طلب کئے اور گپگار اتحاد کی مذمت کی۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ’’یہ (رقص و موسیقی) بھاجپا کی جانب سے انتخابی تشہیر کا ایک حصہ ہے۔‘‘

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر محمد رفیق وانی نے جموں کشمیر کی علاقائی پارٹیاوں اور کانگریس کو کشمیر میں خون خرابے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ: ’’یہ پارٹیاں اپنے بچوں کو میدان میں اتار کر خاندانی راج کو تقویت دے رہی ہیں جبکہ عام انسان کو سیاست سے کوسوں دور رکھا جا رہا ہے۔‘‘

رفیق وانی نے اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ان باتوں کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.