مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ چند روز قبل مذکورہ نالوں کی پختہ تعمیر کی گئی تھی، تاہم صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آس پاس کا ماحول خراب ہوا ہے۔
صفائی نہ ہونے کے سبب نالوں کے اندر کافی کیچڑ اور کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے جس سے نالہ جام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بدبو پھیل کر وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے بلکہ بارش کے دوران پانی جمع ہو کر رابطہ سڑک اور مقامی آبادی میں داخل ہو جاتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ کئی بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم کسی نے اس مسئلہ کا ازالہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
انہوں انتظامیہ سے ڈرینیج نظام کی درستگی اور صاف و صفائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔