ETV Bharat / state

پہلگام میں ناقص ڈرینیج نظام سے مقامی باشندے اور ہوٹلیئر پریشان

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 1:34 PM IST

مشہور سیاحتی مقامی پہلگام کے باشندوں نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈرین کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود بھی ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہے۔‘‘

پہلگام میں ناقص ڈرینیج نظام سے مقامی باشندے اور ہوٹلیئر پریشان
پہلگام میں ناقص ڈرینیج نظام سے مقامی باشندے اور ہوٹلیئر پریشان

پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گنائی محلہ، پہلگام کے باشندوں نے کہا کہ چند برس قبل ہی تعمیر کی گئی ڈرین پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

لوگوں کے مطابق گنائی محلہ، پہلگام میں چار سال قبل تعمیر کی گئی ڈرین پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تاہم ان کے مطابق ڈرین تعمیر کیے جانے کے باوجود علاقے کو اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرین میں اکثر و بیشتر گندا پانی جمع رہتا ہے جو سڑکوں، لوگوں کے صحنوں اور دریائے لدر میں چلا جاتا ہے۔

مقامی باشندں نے کہا کہ کئی مرتبہ احتجاج کیے جانے کے بعد ایس ڈی ایم پہلگام نے گنائی محلہ کا دورہ کرکے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ’’ڈرین کی مرمت کی جائے گی لیکن زمینی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

مقامی باشندوں کے مطابق پہلگام کے اکثر و بیشتر افراد سیاحت کے شعبے سے ہی وابستہ ہیں، تاہم علاقے میں ناقص ڈرینیج سسٹم ہونے کے سبب سیاح یہاں کے ہوٹلوں میں رہنا پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود بھی ڈرین جس مقصد کے لئے تعمیر کیا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.