ETV Bharat / state

پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ کے لئے نونہ ون، پہلگام میں قائم کیے گئے کیمپ میں سیاحوں کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔

پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ
پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 3:01 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم سیاحتی مقامات پر غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں حکام کی جانب سے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ کے لئے ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے جو آنے والے سیاحوں کے نمونے لے رہی ہے۔

پہلگام میں سیاحوں کی کورونا ٹیسٹنگ

یہ ٹیم نونہ ون، پہلگام میں موجود سیاحوں کا آر ٹی، پی سی آر ٹیسٹ کر رہی ہے جس کا تنیجہ دو دن بعد ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ٹیسٹنگ پر تعینات عملہ نے ریپڈ ٹیسٹنگ (RAT) کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بر وقت سیاح کے مثبت یا منفی ہونے کی رپورٹ معلوم ہو سکے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ہم سیاحوں کی کورونا تشخیص کر رہے ہیں تاکہ یہ خوبصورت مقام وبائی مرض سے دور رہے۔‘‘

وہیں انہوں نے مزید کہا کہ ’’نمونے لینے کے بعد نتیجہ 24 گھنٹوں کے بعد سامنے آتا ہے جو حیرت کی بات ہے، اگر کوئی سیاح مثبت پایا جاتا ہے یا تو وہ متعدد افراد کے رابطہ میں آچکا ہوتا ہے اور اس کی تلاش کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس نے پہلگام چھوڑ دیا ہے۔‘‘

انہوں نے ریپڈ ٹیسٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’اگر بر وقت کسی کا نمونہ مثبت آتا ہے تو اس کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسے علیحدہ رکھا جا سکتا ہے اور اس سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.