ETV Bharat / state

کوکرناگ: صدیوں پرانا چشمہ خستہ حالی کا شکار - چشمہ ناپید ہونے کے درپے

قدرتی چشمے نہ صرف وادی کشمیر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں بلکہ مختلف علاقوں میں یہی چشمے لوگوں کو سیراب بھی کرتے ہیں۔

anantnag-centuries-old-spring-in-a-state-of-disrepair-in-kokernag
کوکرناگ: صدیوں پرانا چشمہ خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 3:30 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے ناگدرمن علاقہ میں موجود چشمہ سینکڑوں لوگوں کو سیراب کرتا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق ’’صدیوں پرانا یہ چشمہ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو چکا ہے۔‘‘

کوکرناگ: صدیوں پرانا چشمہ خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اور ان کے آباء و اجداد علاقے میں موجود چشمے کے پانی کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ تاہم چشمہ میں دھول مٹی اور گندگی کے سبب چشمہ ناپید ہونے کے درپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ کے گرد دیواربندی نہ ہونے کے سبب چشمے میں بعض دفعہ مردہ جانور بھی پائے گئے۔ تاہم پانی کا واحد ذریعہ ہونے کے سبب مقامی لوگ اسی چشمے کا پانی استعمال کرنے کے لیے مجبور ہوتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ کثیر آبادی والے اس علاقے کے لیے ایک چشمہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’علاقے کے لوگ اگر ایک ساتھ چشمے سے پانی نکالتے ہیں تو سبھی افراد کو پانی نہیں ملتا، انہیں کافی دیر تک پھر سے پانی جمع ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ وہیں، گرمیوں میں چشمہ مکمل طور سوکھ جانے کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت ہو جاتی ہے۔‘‘

مقامی آبادی نے از خود چشمہ کے گرد عارضی دیوار کھڑی کی ہے، تاہم وہ کارآمد ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ نتیجتاً چشمہ اکثر و بیشتر آلودگی کا شکار ہو جاتا ہے۔

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار تحصیل انتظامیہ سے چشمے کو محفوظ رکھنے کے لئے اس کی دیوار بندی کی گزارش کی تھی لیکن ان کے مطابق ’’انتظامیہ آج تک خواب غفلت کی شکار ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر کی نوٹس میں لانا چاہا، تو وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔ اور جب نمائندے نے اُن سے فون پر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔

مقامی باشندوں نے گورنر انتظامیہ سے چشمے کے گرد دیوار بندی کی درخواست کی ہے تاکہ وہ بھی صاف پانی استعمال کر سکیں۔

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چشمے ہی لوگوں کے لیے پانی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔ اس سے قبل کہ یہ چشمے ناپید ہو جائیں انکی حفاظت اور شانہ رفتہ بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.