ETV Bharat / state

اننت ناگ کے بوژھو علاقہ میں سڑک کی حالت خستہ - کشمیر کی سڑکیں

مقامی لوگوں کے مطابق جب علاقہ میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو اسے ہسپتال لے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ رابطہ سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ اس پر چلنا بھی محال ہے۔

اننت ناگ کے بوژھو علاقہ میں سڑک کی حالت خستہ

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 5:40 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بوژھو علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اُن کے علاقہ سے گزرنے والی لِسر اور ڈورو رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔

اننت ناگ کے بوژھو علاقہ میں سڑک کی حالت خستہ

ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک میں مختلف مقامات پر گہرے گڑے بنے ہیں، جن میں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کثیر آبادی کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

بوژھو کے لوگوں نے اگر چہ علاقہ کی خستہ حال سڑک کا ازالہ کرنے کے لیے انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا تاہم علاقہ کے لوگوں کی اس مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب ان کی رابطہ سڑک کا معاملہ پی PMGSY کے AEE ہلال احمد کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں مذکورہ سڑک کی میگڈامائزیشن کا کام عمل میں لایا جائے گا، اور اکتوبر کے آخری ہفتے میں بوژھو اور ڈورو کے درمیان روڑ کو مکمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.