پروگرام میں مختلف محکموں کے آئے ہوئے افسران نے مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات درج کیں۔ پروگرام کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے متعلقہ علاقے کی شکایات درج کرائی تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
اس دوران اے ڈی سی اننت ناگ نثار احمد ملک نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ 'بلاک دیوس ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مطالبات افسروں تک پہنچتے ہیں اور لوگوں کی مشکلات اور مطالبات کا سدباب کیا جاتا ہے۔'
انہوں نے لوگوں سے ایسے پروگراموں میں آئندہ بھی شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
اے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے لوگوں اور افسروں کے بیچ تال میل مضبوط ہو جاتا ہے اور تعمیر و ترقی کو انجام دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔
سلر پہلگام میں منعقد بلاک دیوس میں ایس ڈی ایم پہلگام اور مختلف محکموں کے افسران نے بھی حصہ لیا۔