خیال رہے کہ ملک بھر میں بی جے پی کارکنان وزیر اعظم نریندر مودی کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جبکہ متعدد شہروں میں حزب اختلاف کی جانب سے قومی یوم بے روزگاری کے طور پر منارہے ہیں۔
اننت کے ڈاک بنگلو میں وزیر اعظم مودی کی سالگرہ تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈر محمد رفیق وانی و دیگر کارکنان سمیت مقامی خواتین موجود رہیں۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے کشمیر کے روایتی گانے گا کر تقریب کو مزید دوبالا کیا۔
مزید پڑھیں: 'نوجوان آج 'قومی بے روزگاری دیوس' منانے پر مجبور'
کانگریس رہنما صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا' بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک کا نوجوان آج راشٹریہ بیروزگاری دیوس (قومی یوم بے روزگاری) منانے پر مجبور ہے۔' انہوں نے کہا کہ روزگار عزت و احترام ہے اور حکومت کب تک نوجوانوں کو ان کے اس حق سے قدم پیچھے ہٹائے گی'۔