جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پادشاہی باغ، بجبہاڑہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر نے ضرورتمند لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر (جموں و کشمیر) صوفی یوسف نے کہا کہ ’’ضرورت مند اور حاجتنمند افراد بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔ اس کے لیے پارٹی نے غربا میں راشن کٹس تقسیم کیے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران متعدد افراد اقتصادی بحران سے جوجھ رہے ہیں، اس کے لیے بی جے پی کی جانب سے اکثر و بیشتر ضرورت مند افراد میں راشن کٹس، سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے جاتے ہیں۔
صوفی یوسف کے مطابق غریب افراد کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے قبل حاجتمند افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے تاکہ ’’عید کے مقدس موقع پر کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ Shopian Encounter: لشکر کمانڈر سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی خاص کر کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے دوران حاجتمند افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے جائیں گے۔