جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دیارو، عشمقام میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت پھیل گئی جب ایک ریچھ نے خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
زخمی خاتون کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: ایل جی کے مشیر فاروق خان نے سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ پر حاضری دی
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 44 سالہ منیرہ بانو زوجہ محمد شعبان آہنگر کو ریچھ نے اس وقت حملہ کرکے لہولان کر دیا جب وہ اپنے رہائشی مکان کے صحن میں ٹہل رہی تھیں۔