ETV Bharat / state

Health Infrastructure Works In Anantnag ڈی سی نے محکمہ صحت کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا - اننت ناگ میں صحت کے بنیادی ڈھانچے

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے نئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں کو قریبی دائرے کے اندر صحت سے جڑی تمام سہولیات میسر ہوں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:37 PM IST

ڈی سی نے محکمہ صحت کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے صحت، آر اینڈ بی اور جے کے پی سی سی، کے زیر تکمیل صحت کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کے نفاذ کے سلسلے میں ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں تعمیراتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ، ڈاکٹر سید طارق قریشی نے زیر التواء کاموں پر روشنی ڈالی،جن میں ہسپتال کے اسٹور، لفٹ، انتظامی بلاکس کی چھت شامل ہیں۔

جے کے پی سی سی کے ڈی جی ایم نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ 85 فیصد کام مکمل ہو چکے ہیں اور باقی کام مارچ 2023 کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سکیپنگ سمیت اضافی کام کے لیے ڈی پی آر پہلے ہی تیار ہو چکے ہیں اور کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایک ترجیحی شعبہ ہے اور انتظامیہ لوگوں کو صحت سے جڑی ہر سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs De-Addiction Awareness: ضلع اننت ناگ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے میٹینگ منعقد کی گئی

انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے نئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں کو قریبی دائرے کے اندر صحت سے جڑی تمام سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل کو برقرار رکھیں،تاکہ تمام زیر تکمیل کام موجودہ مالی سال میں مکمل ہوں اور لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.