ضلع اننت ناگ کے پولیہ، ویری ناگ میں موٹر سائیکل نے 5 سالہ بچے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کمسن بچے کی موت واقع ہوگئی۔ ٹکر مارنے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
فوت ہونے والے بچے کی شناخت کٹھو حال، پولیہ، ویری ناگ کے رہنے والے محمد عمران بدانہ ولد محمد اسحاق بدانہ کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور انکاؤنٹر تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کردی ہے۔