ضلع اننت ناگ کے نبوگ، لارنو، کوکرناگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 33 سالہ شخص گھر میں بجلی کے تار کی مرمت کے دوران بجلی کے راست رابطے میں آکر فوت ہوگیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق سبزار احمد وانی ولد محمد شعبان وانی اپنے گھر میں تار کی مرمت کررہا تھا، اور بجلی کے راست رابطے میں آکر جھٹکا کھاکر بے ہوش ہوگیا۔
مقامی باشندوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
- مزید پڑھیں: کشمیر: سیاحتی مقام پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ
سبزار احمد کی میت اس کے گھر پہنچاتے ہی نبوگ علاقے میں کہرام مچ گیا۔