ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے چری پنجگام علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی 31 سالہ خاتون کو اپنے ہی کمرے میں مردہ پایا گیا۔
اگرچہ خاتون کے گھر والوں نے اسے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
قانونی و طبی لوازمات کے بعد خاتون کے جسد خاکی کو آخری رسوم کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ہی رہائشی گھر میں پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔