ETV Bharat / state

اننت ناگ: '17سالہ لڑکا غرقاب، محکمہ فشریز اور ٹھکیدار ذمہ دار'

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رانی پورہ میں مقامی باشندوں نے کھل چوہر پر واقع ندی میں غرقاب ہوئے 17 سالہ لڑکے کے لیے محکمہ فشریز اور ٹھکیدار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

anantnag:17 year old boy drowned in ranipura area

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:52 PM IST

لوگوں نے کہا کہ مقامی لڑکے احمد شیخ کی موت کے ذمہ دار چوہر سے کھل تک بن رہی سڑک پر کام کرنے والا ٹھکیدار اور محکمہ فشریز کے ملازمین ہیں۔

ویڈیو

لوگوں کے مطابق ٹھیکیدار نے زیر تعمیر سڑک کے لئے درکار باجری نزدیکی نالے سے غیر قانونی طریقہ سے نکالی ہے۔ اس دوران بلڈوزر کا استعمال کرکے نالہ میں گہرا گڑھا بن گیا۔

لوگ معمول کے مطابق نالے کے اس مقام پر نہانے گئے۔ تاہم گہرائی کے بارے میں بے خبر ہونے سے سترہ سالہ نوجوان گہرائی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹھیکیدار نے نالے کی کھدائی کی تھی تاہم انہوں نے نالے پر جانے والے عام لوگوں کو خبردار کرنے کے لئے کوئی بھی کارگر طریقہ کار نہیں اپنایا، جس کے سبب دھوکہ میں آکر معصوم نوجوان کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

دوسری جانب ٹراوٹ سینٹر چوہرو کے اسسٹنٹ انچارج عرفان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ٹھیکیدار کو معقول میکانزم کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہون نے حد سے زیادہ کھدائی کی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر نہیں بلکہ ٹھیکیدار پر عائد ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.