ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: پہلگام کے نن ونن بیس کیمپ میں یاتری پُرجوش - امرناتھ یاترا پیلگام بیس کیمپ

سالانہ امرناتھ یاترا کو آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس بار سکیورٹی کے خاصے انتظامت کیے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022

amarnathyatra--pilgrims-excited-while-reaching-pahlgam-base-camp
پہلگام کے نن ونن بیس کیمپ میں یاتری پُرجوش
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 4:58 PM IST

پہلگام: کووڈ 19 اور دیگر وجوہات کی بنا پر دو برس سے امرناتھ یاترا معطل رہنے کے بعد امسال شروع ہوگئی ہے۔ امسال تقریباً 8 لاکھ یاتری امرناتھ گپھا میں شیولنگ کا درشن کریں گے، جس کے لیے سخت سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کیے گیے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022

بدھ کے روز یاتریوں کا پہلا جتھا جموں سے صبح سویرے پہلگام اور بال تل کے لیے روانہ ہوا۔ پہلگام کے نن ون بیس کیمپ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ وہ گذشتہ دو برسوں سے یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پہنچ کر انہیں کافی خوشی محسوس ہوئی۔ یاتریوں نے انتظامات کے لیے سرکار اور شرائن بورڈ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یاتریوں کی تمام تر سہولیات کا خیال رکھا۔ یاتریوں کا مزید کہنا ہے کہ وہ گپھا کا درشن کرنے کے بعد کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ٹکڑا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس بار یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گپھا کے راستے میں یاتریوں کی بروقت نگرانی اور ان کی مدد کے لیے REIDs کو لازمی قرار دیا ہے۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال ایک آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری سہولت کے ساتھ براہِ راست سرینگر سے بنجترنی پڑاو کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.