ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا: چھڑی مبارک کا مقدس اسنان مکمل، دیگر مذہبی رسومات جاری - کورونا ایس او

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معروف سوریہ مندر مٹن پہنچائی گئی جہاں پر خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ مقدس اسنان بھی عمل میں لایا گیا۔

امرناتھ یاترا: چھڑی مبارک کا مقدس اسنان مکمل، دیگر مذہبی رسومات جاری

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 8:28 PM IST

گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ کی گئی تاہم روایتی پوجا پاٹ اور چھڑی اسنان روایتی طور پر انجام دیے گئے۔

امرناتھ یاترا: چھڑی مبارک کا مقدس اسنان مکمل، دیگر مذہبی رسومات جاری

ہفتہ کو ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں بھومی پوجا کے بعد مٹن کے تیرتھ راج مندر میں چھڑی اسنان اور خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔

مٹن علاقے میں قائم تیرتھ راج مندر کے چشموں (وِمال کنڈ اور کمل کنڈ) میں چھڑی اسنان اور پوجا پاٹ میں ہندو مذہب کے رہنمائوں کے علاوہ مٹن اور ملحقہ علاقوں کے رہنے والے درجنوں عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ مقدس اسنان کے عمل میں نہ صرف ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بلکہ مقامی سکھ اور مسلم برادری نے بھی حصہ لیا۔

مہنت دیپندر گری مہاراج نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام میں آج صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بھومی پوجا روایتی انداز میں ادا کی گئی، جس کے بعد سہ پہر کو مٹن میں مارٹینڈ سوریہ مندر میں پوجا کے بعد چھڑی اسنان کا عمل مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ امرناتھ جی یاترا کی دیگر تمام مذہبی رسومات بھی روایات کے مطابق ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاترا منسوخ، علامتی طور پر یاترا کا انعقاد

مہنت دیپندر گری مہاراج نے سالانہ امرناتھ یاترا کی منسوخی کو صحیح اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران کورونا ایس او پیز کو برقرار رکھنا نہ صرف یاتریوں بلکہ انتظامیہ کے لیے بھی ایک مشکل عمل ثابت ہوتا۔

انہوں نے اگلے برس سالانہ امرناتھ یاترا کے انعقاد کی امید ظاہر کی، وہیں انہوں ہوئے لوگوں سے کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.