ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2023 یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی، فوج

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 4:20 PM IST

پہلگام میں فوج کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کمانڈر فسٹ سیکٹر آر آر، بریگیڈئر امندیپ مالہی، نے کہا کہ رواں برس پوتر گھپا تک سبھی راستوں کی نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر، نائٹ وژن آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی، فوج

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ’’فوج، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی سمیت دیگر ایجنسیز امرناتھ یاتریوں کو ہر سہولیات پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں اور یاتریوں سمیت انتظامیہ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یاترا کے دوران ہر ایک یاتری کے لئے ہم چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کمانڈر فسٹ سیکٹر آر آر، بریگیڈئر امندیپ مالہی، نے جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ امروز یاترا یا پہلا قافلہ پہلگام، نُنہ وَن بیس کیمپ کے علاوہ گاندربل کے بال تل بیس کیمپ سے گپھا کی اور روانہ ہوا۔

کمانڈر فسٹ سیکٹر آر آر، بریگیڈئر امندیپ مالہی، نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں برس امرناتھ یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ وژن آلات کو استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو پورے راستے اور اندرونی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور فوج یاترا کے احسن انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘

امن دیپ سنگھ مالہی نے پہلگام بیس کیمپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ’’ہم سب سے پہلے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں، امسال پر امن اور ہموار یاترا کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’’پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا تک جانے کے سبھی راستوں پر دن رات نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر اور نائٹ وژن آلات کا استعمال کیا گیا ہے، فوج کے علاوہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو اونچی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی ٹکڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوجی جوانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کی کم سے کم تکلیف کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کام کاج متاثر نہ ہو سکے۔‘‘

سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ’مائونٹین اینڈ اولانچ ریسکیو‘ ٹیموں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ امسال فوری اور موثر رسپانس ٹیمیں کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں تیز انخلاء کو یقینی بنائیں گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایم اور ایس آر ڈی آر ایم کی ٹیموں نے مشترکہ مشقیں کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت کارروائیوں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ اس دوران فوج کی آر آر کے 3 سیکٹر کمانڈر اتل راجپوت نے کہا کہ ’’پر امن یاترا کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ کو لگا دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’پوتر گھپا کی طرف جانے والے راستوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے آلات، نائٹ وژن آلات، انٹی ڈرون ٹیمیوں اور بم سکاڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یاتریوں کے انخلا کے لئے ایمرجنسی ہیلی پیڈس کو تیار رکھا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاتری پُر جوش

فوجی افسر نے مزید کہا کہ سال گزشتہ کی قدرتی آفت کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال اس سلسلے میں موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم مقامی لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جو یاترا کے کلیدی متعلقین ہیں، یہ یاترا کشمیریت کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور موقع ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’فوج آخری یاتری کی محفوظ واپسی کو بھی یقینی بنائے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ 62 دنوں پر محیط شری امر ناتھ یاترا کا ہفتے کی صبح آغاز ہوا اور یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.