ETV Bharat / state

دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل - بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ

صاف ستھرے ملک کے اولین مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے 'سوچھ بھارت مشن' کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری محکموں خاص کر محکمہ بلدیات کو اس مشن کے حوالے سے متحرک کیا گیا۔

دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 10:27 PM IST

سرکاری محکموں خاص کر میونسپلٹی حکام کی جانب سے منفرد و صحت افزا مقامات کے متصل ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی ہیں۔ جس کی اور ایک تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آکورہ مٹن میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم آکورہ نامی علاقہ میں دریائے لدر کے کنارے پر مونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے مچھلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ لدر کا پانی کئی علاقوں میں فراہم بھی کیا جاتا ہے۔

علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل میونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی برسوں سے جاری ہے۔ اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف مچھلیوں کے ناپید ہونے پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ اس سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار اس ڈمپنگ سائٹ کو دریائے لدر سے دور کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ میونسپل کمیٹی مٹن کی نوٹس میں لایا تو متعلقہ محکمہ کے ایگزیکیٹیو آفسر طارق احمد نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ واقعی میں غلط جگہ پر ہے۔ محکمہ نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ کو اس علاقہ سے باہر ورنہال میں منتقل کرنے کے اقدامات پہلے سے ہی اٹھائے گئے ہیں، جس کے لئے اراضی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اُس کا تعمیراتی کام بھی چل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دو سال کے اندر اس ڈمپنگ سائٹ کو مکمل کیا جائے گا اور اننت ناگ کے حدود میں جو دس مونسپلٹی کا کوڑا کرکٹ ہے وہ سارا ورنہال منتقل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.