ETV Bharat / state

حضرت زین الدین ولیؒ کی درگاہ کھُلنے سے عقیدت مند مسرور

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:57 PM IST

ضلع اننت ناگ سے تیس کلو میٹر دور عیش مقام میں واقع حضرت زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف سات ماہ کے بعد عقیدت مندوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Aishmuqam shrine opens for devotees after seven months lockdown
حضرت زین الدین ولی کی درگاہ کھولنے سے عقیدت مند خوش

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تیس کلو میٹر دور عیش مقام میں واقع حضرت زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف واقع ہے، جسے سات ماہ کے بعد عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

درگاہ کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد متعدد زائرین سیاحتی مقام پہلگام کا رخ کرتے وقت مشہور و معروف شیخ زین الدین ولی علیہ الرحمہ کی درگاہ پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ زائرین کی کافی تعداد نے شرکت کی۔

درگاہ کے قرب و جوار میں دکانداروں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں وبائی صورتحال کے پیش نظر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب جبکہ اس درگاہ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تو دکانداروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار زائرین کی حاضری سے وابستہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری دیرینہ مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا۔

درگاہ سے وابستہ افراد بھی مالی تنگ دستی کے شکار ہیں، نہ صرف ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان بلکہ ٹرانسپورٹرس، ٹور گائیڈ اور دیگر کئی افراد کا روزگار بھی اس سے منسلک ہے۔

درگاہ میں زیارت کی غرض سے وادی کے مختلف حصوں سے لاکھوں عقیدت مند حاضری دینے کے لیے ہر برس آتے تھے، جہاں سالانہ عرس شریف پر خصوصی محفل بھی منعقد ہوا کرتی تھی، یہاں ہر برس تقریبا بیس ہزار عقیدت مند لوگ حاضری دینے کے لیے آتے تھے۔ اس کے علاوہ امر ناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کی بھی اچھی تعداد اس درگاہ پر تشریف لاتے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کے سبب مذہبی مقامات کو بند رہنے کی وجہ سے عقیدت مندوں کی حاضری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.