ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2022: پہلگام میں موک ڈرل کا انعقاد - شری امرناتھ یاترا 2022 کے پیش نظر

لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے سے نمٹنے کے لئے ہماری ٹیم تیار ہے اور اس کے لیے ہم مختلف حکمت عملی پر غو ر و خوض کر رہے ہیں تاکہ کوئی کوتاہی نہ رہ جائے۔  Mock drill held at pahalgam

پہلگام میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا
پہلگام میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:23 PM IST

پہلگام: شری امرناتھ یاترا 2022 کے پیش نظر، لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین (ریٹائرڈ) اور میجر جنرل سدھیر بہل (ریٹائرڈ) کی نگرانی میں ننوان بیس کیمپ پہلگام میں ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا تاکہ آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچا جا سکے اور جہاں ضرورت ہو، جوابی حکمت عملی کو بہتر بنایا جا سکے۔ موک ڈرل کے دوران آگ لگنے کے واقعات، عسکریت پسند کے حملوں سے نمٹنے، گاڑیوں کے حادثات اور بھگدڑ سمیت کئی منظرنامے تیار کیے گئے۔ Mock drill held at pahalgam

پہلگام میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین جو این ڈی اے کے رکن بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے سے نمٹنے کے لئے ہماری ٹیم تیار ہے اور اس کے لئے ہم مختلف حکمت عملی پر غو ر و خوض کر رہے ہیں، تاکہ کوئی کوتاہی نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرضی مشق اس بات کو یقینی بنانے میں بہت مفید رہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق بین ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ Mock exercise

انہوں نے کہا ہے کہ شری امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے۔ اسی کی تیاری میں ہم آئے ہیں، ہمارے ساتھ بہت سے محکمے جڑے ہیں۔ بعد ازاں مبصرین کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جنہوں نے جواب میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کی۔ موک ڈرل میں ایس ڈی ایم پہلگام، تحصیلدار پہلگام، پولیس، سی آر پی ایف کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Yatra 2022: یاترا کے پیش نظر پہلگام کے کئی مقامات کی سیرو تفریح پر پابندی عائد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.