اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے سمتھن، بجبہاڑہ علاقے میں محکمہ زراعت کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک کھاد ڈیلر کی دکان کو سربمہر کیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کھاد کے غیر معیاری ہونے کے بارے میں محکمہ زراعت کو ایک خفیہ اطلاح موصول ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سمتھن علاقے کی کئی دکانوں پرچھاپہ مارا۔ حکام نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک کھاد ڈیلر کی دکان کو غیر معیاری کھاد فروخت کرنے کی پاداش میں سربہ مہر کر لیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے حوالے سے چیف اگریکلچر آفیسر، اننت ناگ، اعجاز حسین ڈار نے کہا کہ ’’محکمہ زراعت کی یہ کوشش رہتی ہے کہ سردیوں کے ایام میں کھاد ڈیلرز کے پاس کھاد زخیرہ کی جائے تاکہ خریف سیزن میں کھاد وافر مقدار میں موجود رہے اور کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اننت ناگ کے ہول سیلر کھاد ڈیلرز کو ’’فرٹلئزر کنٹرول ایکٹ‘‘ کے تحت اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ کھاد کی مقررہ معیاد کو نہ صرف ذخیرہ کریں بلکہ اس بارے میں محکمہ زراعت کو بھی مطلع کریں، تاکہ ڈیپارٹمنٹ اس کھاد کی ٹیسٹنگ عمل میں لاکر کسانوں کو وقتاً فوقتاً کھاد کے استعمال سے متعلق با خبر کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ایک شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جو دکانداروں کی رجسٹریشن چیک کرتی ہے کہ کہ آیا وہ لائسنس ہولڈر ہے یا نہیں اور یہ بھی چیک کیا جاتا ہے کہ وہ کون سے کھاد فروخت کر رہے ہیں اس کے لیے ذخیرہ کی گئی کھاد کی ٹیسٹنگ بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی کشمیر میں غیر معیاری کھاد ضبط
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جس میں غیر معیاری کھاد کے چار سو بیگ ضبط کر لئیے گئے۔ وہی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات ہوئے ڈائریکٹر ایگریکلچر، کشمیر، چودھری محمد اقبال نے کہا تھا کہ ’’غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات کے غیر معیاری ہونے کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں اور اس حوالہ سے محکمہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے۔‘‘