پہلگام: جموں کشمیر میں ہنر کی کمی نہیں ہے یہاں کے نوجوانوں میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، جن سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے، بشرطیکہ انہیں مواقع فراہم کیے جائیں۔ دیگر شعبوں کی طرح یہاں کے نوجوانوں نے کھیلوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے، جن میں عمران ملک سر فہرست ہیں۔ عمران ملک کی طرح جنوبی کشمیر کے پہلگام سے تعلق رکھنے والے وسیم بشیر کھانڈے بھی اپنی فاسٹ بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور انڈین پریمیئر لیگ کی دہلیز پر ہے۔ 22 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اس وقت جموں و کشمیر انڈر 25 ٹیم کا حصہ ہے اور اپنی تیز رفتار گیند بازی سے بلے بازوں کو پرشان اور خوفزدہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے ٹرائلز کے لیے بلائے جانے کے بعد وسیم پہلگام علاقے میں ہر دل عزیز نام بن گیا ہے۔ After Umran Malik another pacer from South Kashmir waseem Bashir khanday
اگر چہ پہلگام میں کھیلوں اور تعلیم کے لیے ناقص بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے اکثر بچے ابتدائی دنوں سے ہی سیاحتی سرگرمیوں کو ذرئعہ معاش بناتے ہیں اور اپنی تعلیم کو ترک کر دیتے ہیں۔ وہیں کھانڈے نے نہ صرف تعلیم کو الوداع کہا اور نہ ہی اپنے خواب (کرکٹ کھیلنے) کو دفن کیا۔ تاہم انہیں اس کے لیے بڑی قربانیوں سے گزرنا پڑا۔ کھانڈے نے 12ویں جماعت پاس کرنے کے بعد ڈسٹنس موڈ کے ذریعے ہی اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا کھیل اور پریکٹس متاثر نہ ہو۔
کھاندے اس وقت جموں و کشمیر ٹیم کے ساتھ گجرات کے شہر راجکوٹ میں ہیں اور وہیں سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے انہونے کہاکہ "وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے تعلق سے کہاکہ' ریگولر موڈ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے میں کھیل متاثر ہورہا تھا اس لیے انہوں نے ڈسٹینس موڈ کو ترجیح دی، تاکہ اپنی پرکٹس جاری رکھ سکے۔"
بتادیں کہ کھاندے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول کے دنوں میں ہی ضلع اور ریاستی کرکٹ ٹیم میں انڈر 19 اور انڈر 23 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ کھیل سے ان کا جنون ایسا تھا کہ ان کے علاقے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی کے باجود وہ مختلف ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے دوسرے دور دراز علاقوں جیسے اننت ناگ اور بجبہاڑہ جایا کرتے تھے۔ بہت سے مقامی ٹورنامنٹس میں کھاندے نے اپنی تیز رفتار اور خوفزدہ گیندبازی سے سب کو متاثر کیا ہے۔'
اپنے خوابوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کھانڈے نے کہاکہ "آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، ان کا بھی یہی مقصد ہے کہ وہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے کہاکہ' وہ محنت کر رہے ہیں اور کئی سینئر کرکٹرز نے ان باؤلنگ کو سراہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ جلد ہی انہیں موقع ملے گا۔'
قبل ذکر ہے کہ چند روز قبل کھاندے کی گیندبازی کا ایک ویڈیو سماجی رابطہ نیٹ ورک پر وائرل ہوا تھا جس پر کرکٹ شایقین نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کو بھارتی کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: