ETV Bharat / state

کشمیر: 18 ماہ بعد قتل کا مقدمہ حل - قتل معاملے میں ملوث شخص گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے آج جنوبی ضلع اننت ناگ میں 18 ماہ بعد قتل کے معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کیا ہے۔

کشمیر: 18 ماہ بعد قتل معاملہ حل
کشمیر: 18 ماہ بعد قتل معاملہ حل
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 9:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:35 PM IST

اطلاعات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے سیری گفور گاؤں سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید شیخ نامی ایک شخص کا قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس 18 ماہ بعد کیس کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے ایک سینیئر افسر کے مطابق عبدالرشید شیخ کی لاش یکم ستمبر 2018 میں سرینگر شہر کے بربر شاہ علاقے میں واقع ایک نجی کرائے کے کمرے سے برآمد کی گئی تھی۔ دورانِ تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ شیخ کی موت سر پر بھاری اوزار سے مارنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے تقریباً 18 ماہ عبدالرشید شیخ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت پونچھ ضلع کے منڈھر علاقے کے رہنے والے جاوید اقبال گوجر کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ "پوچھ تاچھ کے دوران گوجر نے اقبال جرم کیا ہے جس کے بعد اُن کو سرینگر کے کرال خد پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گوجر کی گرفتاری سے شیخ کے قتل کو ایک نیا موڑ ملا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں ہونے کے امکانات ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.