ETV Bharat / state

Missings Persons Traced: مرگن ٹاپ سے چھ لاپتہ افراد تین دن بعد بازیاب

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 3:15 PM IST

Updated : Feb 25, 2022, 6:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے مرگن ٹاپ سے لاپتہ ہوئے چھ لاپتہ افراد کو تین دب بعد بازیاب کرایا گیا ہے۔ واڑون کے ایک سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ Missing persons from Warwan traced گئے ہیں۔

کشتواڑ کے چھ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا گیا

اننت ناگ : صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ واڑون سے تعلق رکھنے والے چھہ افراد جو اننت ناگ سے مرگن ٹاپ کے راستے سے لاپتہ ہوئے تھے، آج جمعہ کی صبح تلاش کر لیا گیا۔ 6 Missing persons from Warwan traced

ڈی سی اننت ناگ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوکرناگ سے وڑوان جاتے ہوئے مارگن ٹاپ کے راستے لاپتہ ہونے والے چھ افراد بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مرگن ٹاپ سے چھ لاپتہ افراد تین دن بعد بازیاب

اننت ناگ کی ضلع انتظامیہ، فوج اور پولیس نے ایس ڈی آر ایف اور پہاڑی راحت رسانی کی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر لاپتہ افراد کو بچانے کی کوشش شروع کی تھی۔

اس سے قبل واڑون کے ایک سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ہوئے افراد کا پتہ چل چکا ہے، اور انہیں واڑون کے پہاڑی علاقے سے نیچے آتے ہوئے مقامی لوگوں نے دیکھ لیا ہے، جبکہ مذکورہ چھ افراد صحیح سلامت اپنے گھر کی اور آرہے ہیں۔ Marwah area of Warwan in Kishtwar district

انہوں نے کہا کہ مڑواہ کے انشن نام کے علاقے سے پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اُن کی طرف بڑھ رہے ہیں، سماجی کارکن مہراج الدین کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو تین گھنٹوں میں لاپتہ ہوئے افراد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔ Missing Persons are alive

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چھے افراد سے گزشتہ تین روز سے کوئی بھی رابطہ نہیں ہوا تھا، لاپتہ ہوئے لوگوں کی شناخت اعجاز احمد کوکا، محمد اکبر کوکا، گلزار احمد کوکا، غلام نبی کوکا، منظور احمد کوکا، اور ادریس ڈار کے بطور ہوئی ہے، مذکورہ چھے افراد منگل کی رات 9 بجے سے جمع کی صبح تک ناڈی بل کے ایک آراضی مکان میں قیام پذیر تھے۔ Missing persons from Warwan traced

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع انتظامیہ اننت ناگ بھی گزشتہ روز سے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کوکرناگ کے گاورن علاقے سے تقریباً 5 بجے ایک ٹیم مرگن ٹاپ کی طرف روانہ ہوئی ہے، جو مذکورہ چھے افراد کی تلاش آخری اطلاع ملنے تک جاری رکھی ہوئی تھی۔ Missing persons from Kishtwar

یہ بھی پڑھیں : Six People Missing Amid Snowfall: بھاری برف باری کے دوران چھ افراد لاپتہ

ادھر واڈون کے لوگوں نے انتظامیہ و پولیس کا اس حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واڈون کا زمینی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے واڈون کے لیے سرنگ کی مانگ کی تاکہ یہاں کی لوگوں کو موسم سرما کے ایام میں کوئی مشکلات سامنے نہ آئے۔

Last Updated : Feb 25, 2022, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.