ETV Bharat / state

’کورونا کے خلاف جنگ میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں‘ - coronavirus

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جنوبی کشمیر میں واقع جواہر ٹنل اور قاضی گنڈ علاقے کا دورہ کیا۔

baseer khan
’کورونا کے خلاف جنگ میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں‘
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:47 PM IST

مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر بصیر احمد خان نے کل کورونا میں ملوث پائے گئے شخص کو محض چار دن قرنطینہ میں رکھے جانے کے الزامات کے تناظر میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے جواہر ٹنل کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

’کورونا کے خلاف جنگ میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں‘

جواہر ٹنل اور قاضی گنڈ علاقوں کے دورے کے دوران بصیر احمد خان نے ڈی سی اننت ناگ کو اس حوالے سے ہدایت دی اور کہا کہ ’’کورونا کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامیہ نے پہلے ہی ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔‘‘

بصیر خان نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ہر لحاظ سے اپنے آپ کو اس وبا سے محفوظ رکھیں اور لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کریں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’لاک ڈائون کسی کرفیو کے مانند نہیں کہ دن کو گھر میں رہ کر شام کو سڑکوں پر گھومنے کے لیے گھروں سے باہر آجائیں۔‘‘

اس موقعے پر انکے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ، سی ایم او کولگام کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں کورونا کے معاملات میں گزشتہ کئی روز سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ اننت ناگ میں گزشتہ روز کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.