ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سرگرم عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - جنوبی کشمیر کے اننت ناگ

مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی 3RR کی مشترکہ ٹیم نے صبح  عشمقام کے علاقے واہدان میں تلاشی مہم شروع کی۔

اننت ناگ میں سرگرم  عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 11:37 AM IST

پہلگام: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے واہدان علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ٹی آر ایف / لشکر طیبہ کے ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی 3RR کی مشترکہ ٹیم نے صبح عشمقام کے علاقے واہدان میں تلاشی مہم شروع کی۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت حافظ عبداللہ ملک ساکن گنجی پورہ کے طور پر کی گئی۔

اس کے قبضے سے ایک پستول اور سات راؤنڈ کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ وہ اس سال 25 ستمبر سے سرگرم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شوپیان میں سرگرم عسکریت پسند زخمی حالت میں پایا گیا

سینئر پولیس افسر نے مزید بتایا کہ اس سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے تلاشی پارٹیوں کو کٹسو جنگل کی طرف لے جایا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے 47، 02 میگزین اور 40 راؤنڈز کارتوس برآمد کیے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.