ETV Bharat / state

کوکرناگ: ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی - کووڈ 19 کی گائیڈلائن کو نظر انداز

کووڈ 19 کی گائیڈلائن کو نظر انداز کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

kokernag
kokernag
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 2:40 PM IST

جموں و کشمیر کے کوکرناگ کے دور دراز علاقہ لیحنون کے مقام پہ ٹریفک پولیس کی جانب سے آج ایک مہم چلائی گئی۔ اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کوکرناگ: ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ٹی آئی اننت ناگ امتیاز احمد نے کہا کہ انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر ایسے دوردراز علاقوں کا رخ کیا ہے، جہاں ٹریفک کی آمد ورفت بالکل کم رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کے ڈرائیور ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں اوورلوڈنگ بھی کرتے ہیں۔

ڈی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دستاویزات اور ضروری لوازمات جانچ کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 سے تحفظ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی ڈرائیور کو بیدار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے رہنما اصول کو نظر انداز کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں کا چالان بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثنا لوگوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کی تعریف بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.