ETV Bharat / state

Demolition Operation in JK الطاف کلو کے خلاف کارروائی کا آغاز - altaf ahmad Kuloo

ضلع اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس(این سی) کے سینیئر رہنما الطاف کلو کے خلاف اننت ناگ ضلع انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔ Action Against Ex MLA

Etv Bharat
ضلع انتظامیہ کی جانب سے الطاف کلو کے خلاف کارروائی شروع
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 12:30 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے الطاف کلو کے خلاف کارروائی شروع

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور حلقہ پہلگام کے سابق رکن اسمبلی الطاف احمد کلو اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف سرکاری اراضی پر تجاوزات اور کرایہ کی غیر قانونی وصولی کے الزام میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ایک سینئر ریونیو اہلکار کے مطابق، عیش مقام علاقہ میں 100 کنال سے زائد سرکاری اراضی کو ریونیو ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ملکیتی اراضی کے طور پر بتایا گیا ہے۔ مذکورہ اراضی سے سابق رکن اسمبلی اور ان کے قریبی رشتہ دار کرایہ وصول کرتے رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ زمین شاملات (4) اراضی ہے ۔مذکورہ زمین فوج کو کرایہ پر دی گئی اور فوج سے باضابطہ طور کرایہ وصول کیا جا رہا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے اور دھوکہ دہی سے وصول کیے گئے کرایہ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے نیز اسے وصول کیا جائے گا۔ جب کہ ریونیو ریکارڈ میں کی گئی ہیرا پھیری کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے پہلے ہی ختم کر دیا گیا ہے، لیکن فوج کے ساتھ مل کر رقم کی تشخیص کے بعد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

ریونیو ذرائع کے مطابق الطاف کلو نے عیش مقام کے مختلف مقامات پر مائگرنٹ کشمیری پنڈتوں کی اراضی پر بھی مبینہ ناجائز قبضہ کیا ہے، جو سرکار کے زیر غور ہیں جبکہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ وہیں اور ایک کاروائی کے دوران ضلع اننت ناگ کے ونپوہ علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالمجید لارمی کی کمرشیل عمارت کو جزوی طور پر مہندم کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں ایک ٹیم روانہ کی گئی جس کے بعد عبدالمجید لارمی کی عمارت کو بلڈوزرکے ذریعے جزوی طور پر مہندم کردیا گیا، مذکورہ عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں جے اینڈ کے بینک کا ایک شاخ بھی قائم ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق عبدالمجید لارمی کو سرکار کی جانب سے نوٹس بھیج دی گئی تھی،کہ انہوں نے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرکے اس پر عمارت تعمیر کی ہے، لہذا وہ ایک ہفتہ کے اندر از خود زمین خالی کرے۔ جب ایسا نہیں کیا گیا تو انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کاروائی کرکے عمارت کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ البتہ عمارت میں قائم بینک شاخ کی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کے اندر دفتر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنہ 2021 میں الطاف کلو کے خلاف سرکاری اراضی ہڑپنے کا الزام عائد کیا گیا تھا.. تاہم اس وقت کے متعلقہ نائب تحصیلدار نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے الطاف کلو کو الزامات سے بری کر دیا تھا۔ الزامات کی تردید کرتے ہوئے بمطابق ریونیو ریکارڈ الطاف کلو اور ان کے قریبی رشتہ داروں پر سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا، اور مزید یہ کہا گیا کہ عیشمقام میں فوج کی 3 راشٹریہ رائیفلز کے زیر قبضہ اراضی الطاف کلو اور ان کے رشتہ داروں کے نام پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Demolition Operation in JK سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر کی 1 کنال اراضی کو دوبارہ بازیاب کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.