اطلاعات کے مطابق سید یاسر نے مٹن آکورہ میں قائم شدہ قرنطینہ مرکز کا دورہ اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ موصوف کے ہمراہ کووڈ-19 کے نوڈل افسر پیر زادہ فرحت،ڈپٹی سی ایم او اور دیگر افسران تھے۔
دورے کے دوران سید یاسر نے مرکز کے رکھی گئی سہولیات کا معائنہ کیا اور قرنطین کیے گئے افراد سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کیا جائے، تاکہ انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سید یاسر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کے احکامات پر عمل کرنے سے ہی اس عالمی وبا کی زنجیر کو توڑا جا سکتا ہے، اس لیے میں سب لوگوں سے مودبانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں میں بیٹھے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔