ETV Bharat / state

Macadamization Of Roads اچھہ بل میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 3:13 PM IST

Updated : Aug 17, 2023, 4:01 PM IST

وادی کے اطراف و اکناف میں بیشتر مقامات پر سڑکو ں کی حالت انتہائی خستہ اور نا گفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میں ان جگہوں پر رہنے والا عوام اس حوالے سے نالاں و پریشان ہے ۔

achabal-residents-expresses-gratitude-to-authorities-for-macadamization-of-road
اچھہ بل میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں سے تعمیر وترقی کے کام جاری ہے اور ان رابطہ سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے جو لوگوں کا ایک خواب تھا۔اچھہ بل کے ایموہ علاقے میں پچھلے 70 برسوں میں پہلی بار سڑکوں کی مرمت اور میکڈمائزیشن کا کام انجام دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے ہو رہے اس تعمیر و ترقی پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان سڑکوں کی مرمت اور میکڈمایزیشن کیلئے ہزاروں بار مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی بھی ان کے مطالبات کی طرف دھیان نہیں دیتا تھا۔

لوگوں کے مطابق ایموہ سے لیکر چکہ راتھر پورہ تک کا راستہ جو محض ایک کلومیٹر مصافت کا ہے وہ بنانا ہمارا ایک دیرینہ مانگ تھی جس کو لیکر ہم نے بہت بار اعلیٰ حکام سے درخواست کی تھی لیکن آج تک اس پر کوئی غور خوض نہیں کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ علاقہ تقریباً 400 کمبوں پر مشتمل ہے اور سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی علاقہ صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہو جاتا تھا لیکن اب ان سڑکوں کی تعمیر و تجدید ہونے کے بعد ہم کافی راحت محسوس کریں گے ۔

مزید پڑھیں: Tral Road Macadamisation : ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کے بغیر بھی جموں کشمیر کے ہر جگہ پر ہو رہی تعمیر و ترقی سب کے سامنے ہیں جن کاموں کا پچھلے 70 سالوں سے کوئی پرسان حال نہیں تھا وہ سارے کام پچھلے کچھ سالوں سے پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں، جس کیلئے ہم سرکا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ جو بھی کام ابھی باقی رہ گئے ہون گے ان کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.